پاکسٹان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ: 6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو، آئیسولیشن کی خلاف ورزی پر سخت اقدام کی تنبیہہ

پاکسٹان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ: 6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو، آئیسولیشن کی خلاف ورزی پر سخت اقدام کی تنبیہہ
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ نیوزی لینڈ کے لیئے نیوزی لینڈ کے دارلحکومت کرائسٹ چرچ میں موجود ہے۔ پاکستان سے روانگی کے وقت انکے کرونا کے تیسٹ ہوئے جن کے نتاج میں کرونا وائرس منفی آیا۔ بتایا جا رہاہے کہ پندرہ رکنی اس سکواڈ کے چار مواقع پر ٹیسٹ کیئے گئے۔

تاہم اب نیوزی لینڈ میں جب کرونا ٹیسٹ لیئے گئے تو ٹیم جو کہ اس وقت ایک مینجڈ آئیسولیشن میں موجود ہے اور پریکٹس بھی کر رہی ہے اسکے اسکواڈ کے 6 اراکین کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ ان چھے میں سے دو کھلاڑی پہلے بھی کرونا کی تاریخ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ  کرکٹ بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ چند پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے آئسولیشن رولز کی خلاف ورزی کی گی ہے جس کو سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا ہے۔ وارنگ دیتےہوئے کہا گیا ہے کہ تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ثابت ہونے پر مذکورہ دورہ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔