پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، موبائل کالز سستی کردی گئیں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، موبائل کالز سستی کردی گئیں
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے موبائل فون کالز سستی کر دی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آؤٹ گوئنگ کال پر موبائل ٹرمینیشن ریٹس 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کمی ٹیلی کام انڈسٹری کیساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال جولائی 2022ء سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 40 پیسے فی منٹ جبکہ جولائی 2023ء کے بعد اسے 30 پیسے کر دیا جائے گا۔ اس سے صارفین آف نیٹ کالز پر بھی مزید رعایت حاصل کرسکیں گے اور کمپنیاں نئی پیشکش سامنے لائیں گی۔

https://twitter.com/PTAofficialpk/status/1464180957880147971?s=20

یہ بات ذہن میں رہے کہ عام طور پر آن نیٹ پر فون کالیں سستی پڑتی ہیں جبکہ آف نیٹ پر کی جانے والی کالز مہنگی ہوتی ہیں۔ ان کالوں کے مہنگے ہونے کا سبب ایم ٹی آر ہی ہوتا ہے جس میں اب کمی کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے پاکستان میں موبائل سموں سے کی جانے والی کالوں اور میسجز کی شرح میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اب پاکستانی صارفین پیغام رسانی کیلئے ان ایپس کو ہی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کے استعمال پر کوئی چارجز نہیں دینے پڑتے صرف انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت پڑتی ہے۔