ٹائگر فورس کی قانونی حیثیت پر پھر سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔ سمبڑیال میں ایک نئی انتظامی تصادم کی صورتحال سامنے آئی ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر کی مہنگائی کے خلاف چھاپہ مار ٹیم کے ایک رکن کو سمبڑیال کی ٹائگر فورس کے کیپٹین نے شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
معاملے کے مطابق نوٹس دیا گیا ہے کہ سمبڑیال میں تعینات اسٹنٹ کمشنر کی ٹیم کے ایک اہلکار نے حکم عدولی، دفتری امور میں خرد برد اور بے ادبی کی ہے اور اپنے فرائض منصبی نبھانے میں کوتاہی برتی ہے، اس رکن پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے دفتری مقاصد کے لیئے بنے ہوئے وٹس ایپ گروپ میں سے لوگوں کو اپنی مرضی سے داخل کیا اور نکالا۔
انہیں اس حوالے سے 2 روز کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ آئیں اور آکر اپنی صفائی پیش کریں۔
اس صورتحال پر ضلعی انتظامیہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور ٹائیگر فورس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دہیے ہیں۔