خان صاحب کے سیاسی کزن نے میاں نواز شریف کی حکومت گرانے کے لئے حکومت گراؤ، ریاست بچائو کا نعرہ دیا تھا۔ آج بدقسمتی سے اِس ملک میں حکومت بچانے کے لئے ریاست کے اداروں کو متنازعہ بنا کر کمزور کرنے کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ جب حکومتِ وقت کے ذہن میں یہ بات بیٹھ جائے کہ ریاستی اداروں کی کمزوری اور عوام کے نمائندوں سے اُن کی لڑائی میں ہی اُس کی بقا ہے تو پھر اِس ریاست کا اللہ ہی حافظ۔