Get Alerts

'کوہلی کی ففٹی اپنی ذات کے لیے تھی' اداکار شان کی ٹویٹ پر کوہلی کے پاکستانی فینز برس پڑے

'کوہلی کی ففٹی اپنی ذات کے لیے تھی' اداکار شان کی ٹویٹ پر کوہلی کے پاکستانی فینز برس پڑے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی اور ورلڈ کپ میں بھارت سے اب تک نہ جیت سکنے کا داغ دھو دیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی دلیرانہ بیٹنگ کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی۔ ہر کوئی ان دونوں کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے۔
پاکستان کے سینیئر اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹوئٹر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے کھیل کو سراہا لیکن ساتھ ہی ان کی اننگز کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اننگز سے موازنہ کرتے ہوئے بھارتی کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شان نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ایک ساتھ تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’کوہلی کے 51 رنز اپنی ذات کیلئے تھے جبکہ بابر کے ففٹی پلس رنز ٹیم کیلئے۔‘

ان کی یہ ٹوئٹ بھارتی شائقین کے ساتھ ساتھ کوہلی کے فینز کو بھی ناگوار گزری، انہیں پاکستانی اداکار شان کی یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے اس بات پر ناراضگی اور برہمی کا بھی اظہا رکیا۔

پاکستانی شائقین نے نا صرف کوہلی کی اننگز کا دفاع کیا بلکہ شان کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔

آئیے پاکستانی شائقین نے شان کو جو جوابات دیے وہ آپ کو بھی دکھاتے ہیں:

ایک صارف نے لکھا کہ 'شان صاحب معذرت کے ساتھ آپ نے ہر چیز میں چول ہی مارنی ہوتی ہے؟ جس چیز کا علم نہ ہو بندا خاموش رہ لیتا ہے۔'

https://twitter.com/ZahidHassanMayo/status/1452865102068076547

صارف انجم مصطفیٰ نے لکھا کہ 'کوہلی دنیا کا بہترین پلیئر ہے انتہائی مشکل صورتحال سے بھی ٹیم کو 151 تک لے کر گیا اگر وہ صورتحال پاکستان ٹیم کی ہوتی تو ٹیم 100 بھی نہ کر پاتی

https://twitter.com/AnjumMustafa/status/1452851666689085445

ٹوئیٹر صارف فیصل مجیب نے لکھا کہ ' کیا؟ کوہلی اپنے لیے کھیلا؟ برائے مہربانی اپنا کرکٹ نالج بڑھائیں

https://twitter.com/FaisalMujeeb12/status/1452883419994759172

صارف علی مومن نے شان کی اس ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 'وہشی گجر کو کھیل کا بہت کم احساس ہے! اس کی قوم پرستی اس کے بائیں بازو کی چھوٹی سی عقل کو زیر کر رہی ہے!

https://twitter.com/AliMomin2274/status/1452876943473446916

ایک اور صارف نے شان شاہد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'آپ نے اپنے لیے 500 فلمیں بنائیں، کیا آپ نے کبھی پاکستان کے لیے کوئی فلم بنائی؟'

https://twitter.com/govtofkhawar/status/1452769319687970817

صارف فہد عبداللہ نے اداکار شان کی اس ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ' ضرار قرار جیسی فلمیں کر کے آپکا دماغ فرار ہو گیا ہے، کوہلی کی اننگز صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بہترین اننگز تھی۔'

https://twitter.com/imfahadabdullah/status/1452856390070853640

صارفین کی اس تنقید نے اداکار شان کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ بعد ازاں اداکار شان کو لکھنا پڑا کہ میں آپ سب سے متفق ہوں، کوہلی نے بھی شاندار اننگز کھیلی۔‘

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1452602594212331531

پاکستانی شائقین کرکٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی خاص ٹیم کی سپورٹ یا تنقید پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں اگر کوئی بھارتی کھلاڑی بھی اچھا کھیلے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے ضروری نہیں کہ بھارت سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس پر تنقید کی جائے۔