Get Alerts

امریکی ویڈیو گیم شو نے پاکستانی جنرل کو اڈیالہ جیل میں کیسے ڈلوایا؟

امریکی ویڈیو گیم شو نے پاکستانی جنرل کو اڈیالہ جیل میں کیسے ڈلوایا؟
انویسٹی گیٹو رپورٹر زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ فوجی عدالت نے جنرل جاوید کو سی آئی اے کو خفیہ معلومات لیک کرنے کی بنیاد پر مئی 2019ء میں 14 سال کی سزا سنائی۔ اب یہ سب کچھ ریٹائرڈ جنرل نے عدالت کو ایک اپیل میں بتایا ہے۔

https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1452703002112970763?s=20

زاہد گشکوری نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ تھری سٹار جنرل ریٹارمنٹ کے بعد امریکی ویڈیو گیم شو کے مالک سے ملے۔ دونوں نے پروجیکٹ "ٹیک ٹو" پر کام کیا۔ جنرل جاوید اقبال آج کل امریکی ایجنسی سی ائی اے کو خفیہ اور حساس معلومات شئیر کرنے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں ہیں۔

https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1452703769934843905?s=20

ان کا کہنا تھا کہ جنرل جاوید کا دوسرا پراجیکٹ گیم شو "نیوکلیئر فزل مواد" پر ہونا تھا جس کو ایران سے کچھ دہشت گرد چرا لیتے ہیں اور کراچی سے سمندر کے راستے لے جانے کا پلان ہوتا ہے۔

https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1452704567964094475?s=20

انہوں نے کہا کہ جہاں جنرل جاوید کو کئی ویڈیو گیمز نوعیت کا کئی کمپنیوں کا بنا مواد دکھایا جاتا ہے۔ اس گیم شو میں امریکی فوج پشاور اور کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرتی دکھائی دیتی ہے۔

https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1452704991051984906?s=20

زاہد گشکوری نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ جنرل جاوید اس پر اپنی رائے میں کہتے ہیں کہ اس شو کو حقیقی لگنے کیلئے پاکستانی فوج کو کراچی کی سڑکوں پر لڑتے دکھایا جائے تو بہتر ہوگا۔ گیمنک کمپنی نے پلان مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوا، پھر وہ پینٹاگان کے سینئر اہلکار اور ہاروڈ گروپ کے کچھ لوگوں سے ملے۔