بھارتی شہر پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے خواتین وکلا کو مقدمے کی سماعت کے دوران زلفیں سنوارنے سے منع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے چند روز قبل عدالت کے نوٹس بورڈ پر ایک نوٹس چسپاں کر دیا جس پر درج تھا کہ دوران سماعت خواتین وکلا بال سنوارتی ہیں تو اس عمل سے عدالتی کام میں خلل پیدا ہوتا ہے لہٰذا خواتین وکلا اس عمل سے گریز کریں۔
اس عدالتی حکم پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد رجسٹرار نے نوٹس واپس لے لیا۔