ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ووفاقی اور صوبائی سطح پر اس وبا کو قابو کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن اب تک حکومت ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ انفرادی سطح پر ہم چند احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔