Get Alerts

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے
اینٹی کرپشن کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وزرا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شیخ یعقوب کا سرکاری ہڑپ کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر آصف کاٹھیا پر ترقیاتی کاموں کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز شیخ یعقوب، میاں آصف کاٹھیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ محمد یعقوب نے سرکاری اراضی ہڑپ کرکے غیر قانونی گرین ووڈ سٹی ہاوسنگ سکیم بنائی۔ گرین ووڈ سٹی ہاوسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہیں۔

موضع کوٹ سائی سنگھ سیٹلائٹ ٹاون جھنگ میں 324 کنال رقبہ محکمہ انہار کی ملکیت تھا۔ شیخ محمد یعقوب نے محکمہ انہار اور محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے جعل سازی سے اراضی اپنے نام کروائی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹ ہولڈر و سابق ایم اپی اے آصف کاٹھیا نے حلقے میں تمام ترقیاتی کاموں کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ سڑکوں، سکولز، ہیلتھ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کروایا۔

اینٹی کرپشن نے ٹکٹس ہولڈر شیخ یعقوب اور آصف کاٹھیا کو 28 اپریل صبح دس بجے طلب کر لیا۔



واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وزرا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایم این اے عامر کیانی، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے محمد فاروق اعظم ملک، سابق ایم پی اے چوہدری محمد احسان الحق، سابق ایم پی اے صاحبزدہ محمد غنی عباسی، سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل سیمت دیگر وزرا، ایم پی ایز اور ایم این ایز کو مختلف مقدمات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا جا چکا ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔