پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے:فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا  کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےبیانات آپس میں نہیں ملتے۔ تحریک انصاف والے مس کال کاانتظارکررہےہیں۔ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کوسیاست میں دھکیل رہےہیں۔ پی ٹی آئی کوسیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔ ہم سیاستدان ہیں مذاکرات پریقین رکھتے ہیں۔ ان لوگوں نےکہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کےساتھ مذاکرات کرنےہیں۔

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے:فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اور نو مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تحریک انصاف کےاندر ہی لڑائی ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کوسیاست میں دھکیل رہےہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  کے بیان پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صرف قبضے اور چٖڑھائی کی بات کررہی ہے۔  آپ ماضی میں بھی اسلام آباد پر چڑھائی کرچکے ہیں۔ ماضی میں ایک ناکام احتجاج کیا گیا، جسے سب نےدیکھا۔ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست بھی سب کے سامنےہے۔ شکست کےباوجود چڑھائی کرنےکی بات کی جارہی ہے.

فیصل کریم نے کہا کہ پہلے چینی صدرکےدورے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ گزشتہ دنوں سعودی وفد کے دورے میں بھی رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی عہدوں کے لیے انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔آج پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہوچکی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا  کہ ہم سیاستدان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتےہیں۔ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کوسیاست میں دھکیل رہےہیں۔ پی ٹی آئی کوسیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔ ہم سیاستدان ہیں مذاکرات پریقین رکھتے ہیں۔ ان لوگوں نےکہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کےساتھ مذاکرات کرنےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےبیانات آپس میں نہیں ملتے۔ تحریک انصاف والے مس کال کاانتظارکررہےہیں۔ تحریک انصاف نےاب سعودی عرب پر بھی تنقیدشروع کردی۔ ماضی میں پی ٹی آئی نےچینی صدرکادورہ سبوتاژ کیا تھا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کےپی حکومت کوسیلاب متاثرین کی فکرنہیں، ہمارےکسٹمز اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔ ایک سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیاگیا۔لیکن صوبائی حکومت کسی شہادت پرڈس سے مس نہیں ہوئی۔ ہمارے بلدیاتی نمائندے فنڈز کیلئے ترس رہے ہیں۔ صوبائی حکومت عوام کی خدمت پرتوجہ نہیں دے رہی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ25 اپریل کو  پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمارا حق نہ ملا تو حکومت گرائیں گے اور پھراسلام آباد پر قبضہ کریں گے۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ انہیں مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو مسلط کر دیا گیا لیکن ذاتی مفاد میں پڑنےوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کوئی طاقت ہمیں بانی پی ٹی آئی سے دور نہیں کر سکتی ۔ 8 فروری کے بعد 21 اپریل کو دوبارہ حرکت کی گئی ہے۔ سب سن لو مائنس بانی پی ٹی آئی کوئی نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اگر حق نہ ملا تو پھر خیبرپختونخوا نکلے گا اور اگر خیبرپختونخوا نکلے گا تو وہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کروا کر ہی جائے گا۔

 علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی کہ اگر ہمیں حق نہ ملا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کریں گے۔