نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں، یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکہ

میتھیو ملر نے واضح کیا کہ انتخابات میں بےضابطگیوں کی رپورٹس کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کردہ انتخابی بےضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے۔

نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں، یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں بنیں گے۔ یہ ایسی چیز نہیں کہ اس پر ہم تبصرہ کریں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم اس میں فریق نہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ وہ حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔

ترجمان نے کہاکہ انتخابات میں بےضابطگیوں کی رپورٹس کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ دھاندلی کے الزامات جتنا جلد ہوسکے نمٹائے جانے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ترجمان میتھیو ملر نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر تبصرے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن پر ابھی رپورٹس نہیں دیکھیں۔ اس معاملے پر جواب بعد میں دوں گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پراہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کابینہ توانائی کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی جبکہ لائپ لائن بچھانے کا آغاز ایرانی سرحد سے کیا جائے گا۔

حکومت نے اس سلسلے میں رقم کی فراہمی کا انتظام بھی کر لیا ہے۔