حریم شاہ کا ایک اور گانا “ میں شرابی” سامنے آ گیا

حریم شاہ کا ایک اور گانا “ میں شرابی” سامنے آ گیا
حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جس کا ٹائیٹل میں شرابی ہے۔ اس گانے میں حریم شاہ نے معروف قوال شیرمیانداد کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1221820530464043008?s=20

اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا پہلا میوزک ویڈیو  ’نخرے باز‘ بھی سامنے آ چکا ہے۔


https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1217490257832284161?s=20

واضح رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کی بہت سے ویڈیو اور تصاویر حکومتی سیاست دانوں کے ساتھ آنے کے بعد وہ پاکستانی سیاست کا ایک متنازع کردار بن چکی ہیں۔


جن وزیر صاحبان کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیا پر آتی ہیں وہ دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔


اس صورتحال میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ان کے شو میں یہ بات کرنے والے اینکر پرسن نے معذرت بھی کر لی مگر یہ معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہنے کے بعد تاحال گرم ہے۔


حریم شاہ اور صندل خٹک کی ماضی میں کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر دیکھی گئیں تاہم جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ان کی ویڈیو کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی تو معاملہ کافی بڑھ گیا۔