Get Alerts

یو سی پی لاہور کے باہر احتجاج کرنے والے 500 طلبہ پر مقدمہ درج، 30 سے زائد گرفتار

یو سی پی لاہور کے باہر احتجاج کرنے والے 500 طلبہ پر مقدمہ درج، 30 سے زائد گرفتار



لاہور میں جوہر ٹاؤن میں قائم یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے باہراحتجاج کرنے والے 500 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں چار سے پانچ سو طلبہ کو نامزد کیا گیا ہے ۔


رات گئے پولیس نے 30 سے زائد طلبہ کو گرفتار بھی کر لیا جو اس وقت تھانے میں موجود ہیں تاہم آج نہیں سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔


https://twitter.com/ZubairSiddiuqui/status/1354176352585474059








مقدمہ یو سی پی کے سیکیورٹی انچارج نوید مختار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں ۔

مقدمے میں متعدد نا معلوم طلبہ کو بھی نامزد بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں احتجاج کرنے والے 40 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جڑانوالہ روڈ پر گزشتہ روز احتجاج کرنے والے 40 سے زائد طلبہ کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ طلبہ گزشتہ روز آن لائن امتحانات نہ لینے پر احتجاج کر رہے تھے۔