Get Alerts

لمز نے وضاحتی اعلان کےساتھ 1فروری 2021سے یونیورسٹی کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں

لمز نے وضاحتی اعلان کےساتھ 1فروری 2021سے یونیورسٹی کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں
 

لمز یونیورسٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے 22 جنوری 2021 کو جاری نئی حکومتی ہدایات کے مطابق 1 فروری 2021 سے اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی کا ارادہ ہے کہ کیمپس میں حکومتی ہدایات کی مکمل پاسداری اور کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ 30 فیصد تک طالب علم کی تعداد عملی کلاسز میں حاضر ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں ایسے طالب علموں کی تعلیم کا ہر طرح خیال رکھا جارہا ہے جن کا کم آمدن والے گھرانوں سے تعلق ہے اور انہیں گھر پر آن لائن ایجوکیشن کے لئے انٹرنیٹ کنکٹویٹی یا مناسب ڈیوائسز میسر نہیں ہیں۔ان کے علاوہ ، کم متاثر ہونے والے دیگر طالب علموں کے ساتھ ساتھ لیبس اور عملی کلاسز کے رجسٹرڈ طالب علموں کے لئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کی سینئر انتظامیہ ان غیرمعمولی حالات کے پیش نظر طالب علموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ضروری تعاون کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ کرونا کی نئی شکل اور اسکی دوسری شدید لہر کے پیش نظر لمز یونیورسٹی اس عالمی وباءسے نمٹنے کے لئے حکومتی ہدایات پر مستعدی اور مسلسل عمل پیرا رہ کر اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ترجمان کے مطابق لمز یونیورسٹی کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام اور فیکلٹی ارکان اور طالب علموں کی صحت و حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے۔