نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو طلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو طلب کرلیا
لاہور:  نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پانچ جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب لاہور نے شہباز شریف کو پانچ جولائی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کرلیا جس کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر وصول کروا دیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو اثاثہ جات کے حوالے سے تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پہلے سے نیب کی زیرحراست ہیں۔