Get Alerts

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے باوجود سندھ حکومت کا درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے باوجود سندھ حکومت کا درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدنا عثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولاجائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا جبکہ سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات ہوگی۔

حکومت نے زائرین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔

دوسری جانب عالمی وبا کرونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت مصدقہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 386 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1220 تک پہنچ گئی ہیں۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں، صوبہ سندھ میں اس وقت مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔