بہتر تو تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کسی دبائو کے بغیر مذاکرات کرتے مگر جب حکومت پر لانگ مارچ کا دبائو ہوگا تو اُسے لازماً مذاکرات کے لیے تیار ہونا ہوگا۔
ماضی کے تجربوں سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبائی حکومتیں لانگ مارچ کو روکتی نہیں بلکہ اسلام آباد جانے دیتی ہیں اور پھر سارا دبائو اسلام آباد اور راولپنڈی کی اسٹیبلشمنٹ پر آ جاتا ہے کہ وہ کیسے اِس مجمع کو گھر واپس بھیجے۔