مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے مطابق نواز شریف ڈیل پر آمادہ نہیں ہیں اور انہوں نے کہہ دیا ہے کہ میں کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہوں۔ جبکہ حکومتی ذرائع کہہ رہے ہیں کہ اب میاں نواز شریف پیسے دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ دعوے بھی ہو رہے ہیں، کچھ لوگ بتاتے ہیں کہ سینکڑوں ارب کی بات ہو رہی ہے لیکن ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔ کچھ عرصہ قبل سات سو ارب کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں، خبروں کی مارکیٹ میں 12 ارب ڈالر کا بھی ایک فگر سننے میں آ رہا ہے۔
تاہم اب صحافی اور تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے ایک پروگرام کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی والدہ نے ان سے کہا ہے کہ ماں نے نواز شریف کو کہہ دیا ہے کہ پیسے دو جان چھڑاؤ،ہم باقی زندگی سکون سے گزارنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/StaunchInsafian/status/1177260845358866432?s=20
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور حمزہ شریف کے آپس میں سخت اختلافات ہیں۔ نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے لگے تھے تو شہباز شریف نے والدہ سے ہی درخواست کی تھی اور کہا تھا۔ 'میں پاکستان میں اپنی شکل نہیں دکھا سکوں گا'۔ جس کی وجہ سے انہیں صدر نہیں بنایا گیا تھا۔