Get Alerts

سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر

سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق آرمی چیف کے بیان سے متعلق تبصروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی۔ یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے  فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔پاک فوج نے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس ہمیشہ تیار رکھا ہے۔

چند دن قبل معروف صحافی حامد میر نے ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صحافیوں کی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کچھ خدشات ظاہر کیے تھے جو اُن کے مطابق فوج کے سابق سربراہ نے ظاہر کیے تھے۔