Get Alerts

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلی بارمیڈل جیت لیا

ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور پاکستان کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پہلی بار چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے اس چیمپین شپ کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلی بارمیڈل جیت لیا

ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان نے ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ نام کرکے تاریخ رقم کردی۔

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی اس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور پاکستان کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پہلی بار چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے اس  چیمپین شپ کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔

جیولن تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام 6  تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے ۔

ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو آخری مقابلے میں ارشد ندیم سمیت 12 ایٹھلیٹس نے حصہ لیا جن میں سے تین بھارت کے تھے۔ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بھی بن گئے۔جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج برانز میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں ۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

صادق سنجرانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جا کر انعام دیں گے، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائی، امید ہے کہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان سپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ نے پی ایس بی کی انعامی پالیسی کے تحت ورلڈ چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کو ایک کروڑ روپے جبکہ سلور میڈل جیتنےوالے کو پچاس لاکھ روپے انعام دیے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو بھی اسی پالیسی کے تحت پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ارشد ندیم پاکستان کا فخرہیں۔ گزشتہ برمنگھم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اب ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد نے سلور میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔