Get Alerts

منی بجٹ منظور ہوا تو 2022ء قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا، شہبازشریف

منی بجٹ منظور ہوا تو 2022ء قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربر سٹیمپ بنانا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربر سٹیمپ بنانا چاہتی ہے۔ منی بجٹ دراصل پارلیمنٹ کی خود مختاری پر بھی حملہ ہے۔ پارلیمنٹ عوام کے مفادات کے لئے کھڑی نہ ہوئی تو اسے عوامی نمائندہ ادارہ نہیں سمجھا جائے گا۔ منی بجٹ مسلط کرنے سے بہتر ہوگا، حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منی بجٹ ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ کی عملی تفسیر ہے۔ حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے۔ حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام کی اکثریت موجودہ ٹیم سے مکمل بیزار اور مایوس ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال میں حکومت کا صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے۔ تین سال میں دوائوں کی قیمت مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اعتراف سے عمران نیازی کے سستے پاکستان کی نفی ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں چینی کی پیداوار میں کمی کا حکومتی اعتراف اس کے پہلے دعوئوں کی نفی ہے۔ گیس کی بندش سے 2 فیصد ٹیکسٹائل ملز کی بندش کا حکومتی اعتراف ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔ تمام حقائق، اطلاعات اور دستاویزی شواہد اعتراف کر رہے ہیں کہ معیشت کو بھٹہ گول ہو چکا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے ہونیوالی ملاقاتوں اور رابطوں بارے پارٹی کے سئنیررہنماؤں کو قیاس اؔٓرائیوں سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جب معاملات کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو وہ پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

نواز شریف نے منی بجٹ کی منظوری روکنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بغیر ہوم ورک کے تحریک عدم اعتماد لانے سے بھی روک دیا۔ ہے۔