Get Alerts

عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست منظور کر لی

عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست منظور کر لی
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

سیشن عدالت کے جج جسٹس طاہر محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل جیل بھیجنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔ فواد چوہدری کو دوبارہ مجسٹریٹ کے پاس پیش کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

اسلام آباد پولیس نے 28 جنوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 27 جنوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔