Get Alerts

کس نے لیا بہترین کیچ؟ دنیا بھر میں سرفراز اور دھونی کا موازنہ

کس نے لیا بہترین کیچ؟ دنیا بھر میں سرفراز اور دھونی کا موازنہ
آئی سی سی عالمی کپ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے وکٹ کے پیچھے رہ کر 27 ویں اوورکی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ کی گیند پر دائیں طرف ڈائیو لگاتے ہوئے کارلوس بریتھ ویٹ کا شاندارکیچ لیا۔ یہ دیکھ کرسبھی حیران رہ گئے۔

کیونکہ بالکل اسی طرح پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں روس ٹیلر کا کیچ تھاماتھا۔



دھونی اور سرفراز کےاس کیچ کا موازنہ اب کرکٹ دنیا میں ہونےلگا ہے۔ آئی سی سی نےبھی اپنےانسٹا گرام سے دونوں کیچ کا ویڈیو لگا کرپوچھا ہے کہ کس کا کیچ بہترتھا؟ ایسے میں عالمی دنیائے کرکٹ میں یہ کیچ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں اب تک کھیلے گئے میچز میں آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پر تول رہی ہیں۔


پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 11،11 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس 7، 7 ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بنگلادیش پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہیں جب کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کو سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ایک ایک کامیابی درکار ہے۔