کشمیر میں انتخابی مہم مریم چلائیں گی، نوازشریف کی شہبازشریف کو ہدایت

کشمیر میں انتخابی مہم مریم چلائیں گی، نوازشریف کی شہبازشریف کو ہدایت
نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایتجاری کی ہیں کہ آزاد کشمیر میں کشمیر میں انتخابی مہم مریم چلائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اور نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سوپنے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔

نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایات دیں کہ آزاد کشمیر انتخابات کی مہم مریم نواز کو چلانے دیں اور وہ مرکزی سطع پر اپوزیشن کے ساتھ رابطے رکھیں اور حکومت کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کریں جبکہ قومی اسمبلی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔