Get Alerts

آزاد کشمیر انتخابات: تحریک لبیک پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی

آزاد کشمیر انتخابات: تحریک لبیک پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی
آزاد کشمیر الیکشن،کالعدم تحریک لبیک کو لگا بڑا جھٹکا لگا ہے اور  کالعدم تحریک لبیک کے خلاف حکومت نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا لیا۔

تحریک لبیک پر پابندی کے بعد آزاد کشمیر میں ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر میں تحریک لبیک پاکستان پر اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے

آزاد کشمیر الیکشن کمپین پابندی کے حوالے سے مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیرعبدالروف نظامی کا کہنا ہے کہ ہم اس حوالے سے آئینی و قانونی جنگ لڑیں گے۔کوئی طاقت تحریک لبیک کو نہیں دبا سکتی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات 25 جولائی اتوار کو منعقد کئے جائیں گے تحریک لبیک نے امیدواروں کا بھی کچھ حلقوں سے اعلان کر رکھا تھا تا ہم اب پابندی لگا دی گئی ہے

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی پہلے ہی گرفتار ہیں، سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگائی،

تحریک لبیک نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پر سے پابندی ختم کی جائے، تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، 2018 کے الیکشن میں بھی حصہ لیا اور ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کا امیدوار تیسرے نمبر پر آیا، تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ غلط ہے پابندی ختم کی جائے