#دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پاکستان کے #موسم اور ماحول میں بھی ریکارڈ تبدیلی آ رہی ہے۔ ایک سروے کیمطابق #پاکستان دنیا کے ان بارہ ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ موسمی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ یہ صورتحال ہر اعتبار سے قابل تشویش ہے۔ #موسمیاتی تبدیلی خشک سالی اورسیلاب کے ساتھ ساتھ غذائی پیداوار میں کمی کا سبب بھی بنتی ہے۔موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے، قحط کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ گرمی اور سردی کے موسم کے مہینوں میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔