پاکستان کے معروف بزنس مین کی آصف زرداری کیساتھ مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ سابق صدر کو عمران خان کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
اس مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ملک ریاض نے آصف زرداری کو فون کرتے ہوئے کہا کہ اسلام علیکم سر، اس پر سابق صدر نے وعلیکم سلام کہتے ہوئے پوچھا خیریت؟
اس پر ملک ریاض نے مبینہ آڈیو میں سابق صدر کو بتایا کہ سر بس میں نے آپ کو بتانا تھا، پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، میں نے آپ سے بات کرنے کی اجازت طلب کی تھی لیکن آپ نے کہا تھا کہ بعد میں اس موضوع پر بات کریں گے۔
اس مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ملک ریاض کہہ رہے ہیں کہ میں نے آپ کو یہ انفارمیشن دینی تھی کہ خان کی طرف سے مجھے بڑے میسج کئے جا رہے ہیں کہ ہمارا آپ کیساتھ پیچ اپ کرا دیں۔
https://twitter.com/murtazasolangi/status/1530567328387452928?s=20&t=G67AYwuPCox6cPz78RRe8Q
ملک ریاض نے آصف زرداری کو بتایا کہ آج تو عمران خان کی جانب سے بہت زیادہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
فون کال کے دوران آصف زرداری نے ملک ریاض کو مکمل طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو امپاسبل ہے ناں۔ یہ سن کر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے، میں نے تو بس آپ کو پیغام پہنچانا تھا۔
یہ آڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو چکی ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا فون کال کے دوران جو دو شخصیات آپس میں بات چیت کر رہی ہیں، وہ سابق صدر زرداری اور ملک ریاض ہی ہیں، تاہم آواز ان دونوں کی ہی لگ رہی ہے۔