Get Alerts

پنجاب پبلک سروس کمیشن: تحصیلدار کی 58 سیٹوں کیلئےایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

پنجاب پبلک سروس کمیشن: تحصیلدار کی 58 سیٹوں کیلئےایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پچھلے دنوں تحصیلدار کی 58 سیٹیوں کی مد میں اشتہار دیا تھا۔ امیدواروں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر طے کی گئی تھی ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق مقررہ تاریخ تک گریڈ 16کی تحصیلدار کی 58 نشتوں کیلئے 103467 امیدواروں نے فارم جمع کروائے۔ ہر امیدوار نے اپلائی کرنے کی فیس 1000 فی کس جمع کروائی جس کی مد میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ایک کروڑ اور 34لاکھ اور 67 ہزار روپے موصول ہوئے۔




اس سے قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن کی گریڈ 16  کی سیٹ پر اپلائی کرنے کی فیس 300 تھی جسے بڑھا کر 600 کیا گیا جبکہ اب اس فیس کو400 روپے مزید بڑھاتے ہوئے 1000 کر دیا گیا ہے۔ ان تمام امیدواروں کا تحریری امتحان لیا جائے گا جس کے بعد ایک سیٹ کی مد میں 4 امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائیگا۔ تاہم تحصیلدار کی 58  سیٹوں کیلئے اتنی تعداد میں امیدواروں کا درخواستیں جمع کروانا عندیہ دیتا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔