Get Alerts

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون پے پیکیج ہوگی  جو کہ نو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوتی ہے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کو  چیئرمین  پنجاب  پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون پے پیکیج ہوگی  جو کہ نو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوتی ہے۔ 

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

چیئرمین  پنجاب  پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی پر سینئر صحافی سید طلعت حسین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعینانی کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت کے بہترین اقدامات میں سے ایک۔ ایک اور بے روزگار کو روزگار مل گیا۔ اسی طرح غربت کا خاتمہ ہو گا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز لاہور کے کورکمانڈر بھی رہے ہیں۔ ان سے قبل لیفٹینٹ جنرل (ر) ملک ظفر اقبال کو 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن مقرر کیا گیا تھا۔ فروری 2024 میں ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر وہ ریٹائر ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد گورنر پنجاب نے اب نئی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔