وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے عامر طفیل کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمٹیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری دی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کیلئے تین نام بھیجے تھے جس میں سے اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی لیفٹیننٹ جنرل افضل چیئرمین این ڈی ایم اے کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔