Get Alerts

کرونا کی دوسری لہر: این سی او سی نے گھر سے باہر ماسک کی پابندی لاگو کردی

کرونا کی دوسری لہر: این سی او سی نے گھر سے باہر ماسک کی پابندی لاگو کردی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او سی نے ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سرکاری و نجی دفاتر میں بھی ماسک لازمی طور پر استعمال کیا جائے۔ 


این سی او سی کا کہنا ہےکہ بازاروں اور شاپنگ مال وغیرہ میں بھی ماسک کا استعمال لازم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 11 شہروں میں 4 ہزار 374 لاک ڈاون نافذ کیے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے جس کے باعث کرونا مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔