Get Alerts

پی ٹی وی پاگل ہو گیا؟ استعفے کے بعد آف ایئر کرنے پر شعیب اختر برہم

پی ٹی وی پاگل ہو گیا؟ استعفے کے بعد آف ایئر کرنے پر شعیب اختر برہم
پی ٹی وی حکام کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جب تک بحث وتکرار کا معاملہ حل نہیں ہوتا، شعیب اختر اور نعمان نیاز آف ایئر رہیں گے۔ حالانکہ یہ بات پوری دنیا کے علم میں ہے کہ شعیب اختر نے لائیو نشریات میں استعفیٰ دیا جبکہ نعمان نیاز پر انکوائری کمیٹی نے پابندی عائد کی۔

اس بات کا اظہار شعیب اختر نے بھی اپنی ٹویٹ میں کیا اور لکھا کہ کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے؟ میں نے 22 کروڑ عوام کے سامنے استعفا دیا تھا۔ پی ٹی وی والے کون ہوتے ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے؟

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1453754238467776513?s=20

یہ بات واضح رہے کہ اینکر نعمان نیاز کے خلاف پی ٹی وی انتظامیہ نے انکوائری مکمل ہونے تک ایکشن لیتے ہوئے دونوں شخصیات کو آف ایئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔