بارش تھمنے کے بعد کراچی کے ندی نالوں میں سے 10 لاشیں برآمد

بارش تھمنے کے بعد کراچی کے ندی نالوں میں سے 10 لاشیں برآمد
شہر قائد میں گزشتہ روز طوفانی بارش میں ندی اور نالوں میں ڈوبنے والے 10افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

 لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب گزشتہ روز رات میں بارش کے دوران گڑھے میں پانی جمع ہونے کے باعث دو افراد ڈوب گئے تھے جن میں ایک شہری کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا جبکہ اس کے ساتھ ڈوبنے والے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش جمعہ کی دوپہر ریسکیو عملے نے نکال کر اسپتال پہنچائی تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اسی طرح کورنگی نالے اور شہر کے دوسرے نشیبی علاقوں سے کل 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک 7 لاشوں کو شناخت کرکے لے جایا جا چکا ہے۔