برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی

برطانیہ میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی

برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز پاکستان میں بھی سامنے آگئے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی ہے۔


محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 6 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ان 6 میں سے 3 افراد میں کورونا کی نئی قسم پائی گئی ہے۔


محکمہ صحت کے مطابق جن افراد میں نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں جب کہ متاثرہ افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ان تمام متاثرہ افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


ترجمان محکمہ صحت کے مطابق باقی جن تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ کورونا کی پرانی قسم ہے۔