Get Alerts

آسیہ بی بی کو فرانس کی اعزازی شہریت مل گئی، میئر پیرس نے سرٹیفکیٹ جاری کیا

آسیہ بی بی کو فرانس کی اعزازی شہریت مل گئی، میئر پیرس نے سرٹیفکیٹ جاری کیا
پاکستان میں توہین مذہب کے کیس میں طویل عرصے تک قید میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہا ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو فرانس کی اعزازی شہریت دے دی گئی، فرانس کے صدر نے آسیہ بی بی سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توہین مذہب پر رہائی پانے والی آسیہ بی بی نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں فرانس کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا۔ اعزازی شہریت کا سرٹیفکیٹ پیرس کی میئر نے جاری کیا۔



یاد رہے کہ آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کی تھی۔

چند دن قبل ایک انٹرویو میں آسیہ بی بی نے کہا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے، ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔ اپنے بہن بھائیوں اور سسرالیوں کی یاد آتی ہے لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے ملک کی ثقافت، کھانوں اور چار موسموں کو یاد کرتی ہیں۔

آسیہ بی بی کا کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک دن چیزیں بدل جائیں گی اور وہ 58 سالہ شوہر عاشق، 20 سالہ بیٹی ایشام اور 21 سالہ عائشہ جو معذور ہے کہ ہمراہ پاکستان جائیں گی۔