یو سی پی میں احتجاج کے مقدمے پولیس نے 5مزید طلبا کو 30 گھنٹے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ آصف اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت تھانہ ٹاؤن شپ کے تفتیشی افسر نے ملزمان کو چودہ روز ریمانڈ مانگ لیا
عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تاہم طلبہ کو تھانہ واپس لے جایا گیا۔
پولیس نے طلبا، حارث احمد ،زبیر صدیقی ،ثنااللہ عمان اور علی اشرف اور سلمان سکندر کو جو عدالت پیش کیا۔
یاد رہے کہ پنجاب کی مختلف جامعات میں آن لائن امتحانات کے انعقادسمیت دیگر مطالبات کے گرد احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف آج ملک بھر میں ’سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن‘ منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اورجلسے جلوس منعقد کئے جائیں گے۔