سونے کے زیور پہننے والے بھارتی گولڈن بابا سدھیرمکر کے چرچے

سونے کے زیور پہننے والے بھارتی گولڈن بابا سدھیرمکر کے چرچے
سونے کے زیور پہننے والا بھارتی گولڈن بابا میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، سدھیرمکر کا کہنا ہے کہ تمام زیور اس نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، کسی سے کچھ مانگا ہے نہ قرض لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں رہنے والا بابا سدھیرمکر اپنے سونے کے زیورات کی وجہ سے مشہور ہو رہا ہے، 16 کلوگرام وزنی سونے کے زیورات سے لدے اس شخص کا نام ہی گولڈن بابا رکھ دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گولڈن بابا نے کہا ہے کہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث اس نے وزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے۔ سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں۔



سدھیرمکر کا کہنا تھا کہ یہ زیور اس نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے۔ گولڈن بابا کے اردگرد 250 سے 300 کے قریب لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔