'پاکستانی میڈیا عوام کے حقیقی مسائل اجاگر کرنے میں ناکام'

'پاکستانی میڈیا عوام کے حقیقی مسائل اجاگر کرنے میں ناکام'
گیلپ سروے کے مطابق جون 2019 میں پاکستانی میڈیا میں سیاست اور بین الاقوامی موضوعات ہی زیر بحث رہے جبکہ سماجی ایشوز کو خاطر خواہ کوریج نہیں مل سکی۔ اس کے علاوہ تعلیم، صحت، قانون کو بھی کوریج نہیں مل سکی۔

یہ ڈیٹا 12 قومی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس سے اخذ کیا گیا۔ جس میں سے پانچ اردو اخبار، ڈیلی پاکستان، جنگ، ایکسپریس، خبریں اور نوائے وقت شامل تھے جبکہ انگریزی اخبارات ایکسپریس ٹریبون، ڈیلی،ٹائمز، ڈان، پاکستان ٹوڈے، پاکستان ابزرور، دی نیشن اور دی نیوز شامل تھے۔

جس سماجی موضوعات کو کوریج دی گئی ان میں بھی زیادہ تر اینوائرمینٹل چینجز اور پانی کی کمی کے متعلق معاملات کو کور کیا گیا جبکہ خواتین کے حقوق، بچوں پر تشدد، خواجہ سراؤں کے موضوعات کو کچھ کوریج مل سکی۔