Get Alerts

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن
پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں سنائے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے دعویٰ کیا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ 24 جولائی تک آنا تھا لیکن پتا نہیں کیوں تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا اور اس کے لیے حکمران اتحاد کو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اگر زیادہ دیر بھی ہوئی تو 4 اگست سے پہلے اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔

ادھر فارن فنڈنگ کیس فیصلہ نہ آنے پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےالیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آتا پھر تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گی،یکطرفہ اور ناانصافی پر مبنی فیصلے کی وجہ سے فل کورٹ نہیں بنا، لاڈلے کو نوازانہ تھا اس لیے فل کورٹ نہیں بنا، انصاف کا قتل ہوا ہے، اگرنیت میں کوئی خرابی نہ ہوتی تو فل کورٹ بنانے میں کوئی عار نہیں تھی، اگر غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، اگر تصحیح کی تو لاڈلے کے حق میں کی، ہمارے 25 اورچودھری شجاعت کے 10 ممبران بھی عمران کی جھولی میں گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انجانے میں جج صاحب سے غلطی ہوگئی تو تصحیح کرلیں، اگرغلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، اگر تصحیح کی تو لاڈلے کے حق میں کی، ہمارے 25 اورچودھری شجاعت کے 10 ممبران بھی عمران کی جھولی میں گئے، اگر غلطی کی تصحیح کرنا تھی تو اقامہ کی غلطی کو کر لیتے، ثاقب نثارنے عمران کوصادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دیا اس کی تصحیح کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے، بے ایمان شخص کو صادق اور امین بنا کر مسلط رکھا، سپریم جوڈیشل کونسل میں سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو نہیں سنا جا رہا، دور بین لگا کر دیکھتے رہے نوازشریف کے خلاف ثبوت نہیں ملے، میرے والد کے ساتھ زیادتی در زیادتی کررہے ہیں۔