حمزہ کی قسمت لاہور ہائیکورٹ کے ہاتھ میں عمران توشاخان سکینڈل | مریم نواز پنجاب ضمنی الیکشن میں

حمزہ کی قسمت لاہور ہائیکورٹ کے ہاتھ میں عمران توشاخان سکینڈل | مریم نواز پنجاب ضمنی الیکشن میں

اس وقت پنجاب میں دو ووٹوں کا فرق ہے، ن لیگ کوشش کر رہی ہے کہ وہ اپنے دو ناراض ایم پی ایز کو منا لے تاکہ فرق 4 کا ہو جائے۔ اہم ترین مسئلہ 20 حلقوں کے ضمنی انتخاب کا ہے۔ ن لیگ نے 15 نشتیں جیتنے کا ٹارگٹ رکھا ہے اگر اُوْنْچ نِیچ آتی ہے تو حمزہ کے پاس دو سے تین ووٹوں کا مارجن ہو، ماجد نظامی



 



میں ابھی تک یہ چیز نہیں سمجھ پارہی کہ جس ادارے کی ہم یونٹی کا ذکر کرتے تھے کہ ایک کمان ہوتی ہے، یہ کس قسم کی پالیسی ہے کہ ہر طرف پولرائزیشن اور کیوں ہے، میرا یہ سوال ہے اس وقت جو بھی کمان ہے وہ اس کو کنٹرول کرنے میں ناکام کیوں نظر آرہی ہے، نادیہ نقی



 



ضمنی انتخابات میں میرے اندازے کے مطابق 5 سیٹیں تحریک انصاف اور 15 ن لیگ کے حصے میں جاتی نظر آرہی ہیں۔ لاہور میں دو سیٹوں پر سخت مقابلہ ہوگا مگر ابھی جو تماشہ چل رہے ملک میں کیا حمزہ کو وہاں تک جانے بھی دیں گے۔ یہ حقیقت ہے کہ حمزہ کے پاس اسمبلی میں اکثریت تھی، افتخار احمد



 



تحریک انصاف والوں کے پاس اگر مداخلت کے ثبوت ہیں تو وہ قوم کے سامنے لیکر آئیں یہ جمہوریت کی خدمت ہوگی صرف باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ مثلا کراچی میں جو کچھ ہوا میرے پاس ثبوت موجود ہیں ویڈیوز موجود ہیں کہ وہاں پر ٹھپے لگائے گئے ہیں امید ہے الیکشن کمیشن سخت نوٹس لے گا، افتخار احمد