Get Alerts

’’دو نامور صحافی مجھے اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے‘‘

’’دو نامور صحافی مجھے اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے‘‘
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن سے ایک ماہ قبل تک ان کی طاقتور حلقوں سے ملاقاتوں میں کابینہ کے نام تک فائنل ہو رہے تھے اور اس دوران دو نامور صحافی انہیں اگلا وزیراعظم بنانے کا پیغام لائے تھے۔

جیو نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے مزید بتایا کہ چوہدریوں اور ان کے تعلقات بالکل نیوٹرل ہو چکے ہیں جن میں اب کوئی تلخی نہیں لیکن فی الحال جوڑ توڑ یا سیاسی اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، البتہ دونوں طرف ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی اور خیر خواہی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔

صحافی نے متعدد سوالات ان کے آگے رکھے،  شہباز شریف ہر سوال کا جواب دیتے رہے ماسوائے ایک معاملے کے انہوں نے ہر چیز کھلے دل سے بتائی، بس اس سوال پر کہ کیا شہباز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آئے اور ان کے آنے کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے معاملے کو آف دی ریکارڈ قرار دیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ جب کرونا وائرس کی وجہ سے فلائٹس بند ہونے کا اعلان سنا تو اس وقت لندن میں صبح کے 11 بجے تھے۔ انہوں نے نواز شریف کو فون کیا میری رائے میں مجھے آج ہی پاکستان جانا چاہیے، اور اجازت ملنے کے بعد وہ پاکستان آ گئے۔