شیریں مزاری نے پاکستان میں امریکی سازش سے متعلق جھوٹا کارٹون شیئر کر دیا، اخبار 1924 سے بند ہے

شیریں مزاری نے پاکستان میں امریکی سازش سے متعلق جھوٹا کارٹون شیئر کر دیا، اخبار 1924 سے بند ہے
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی جارہی ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ نیویارک ہیرلڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک کارٹون شئیر کیا جس میں تاثر دیا گیا کہ پاکستانی عدلیہ کے فیصلوں پر امریکہ کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے بھی ٹوئٹر پر 'نیویارک ہیرالڈ' کا یہ جعلی کارٹون شیئر کیا۔ کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ 'انکل سام' ایک پاکستانی جج کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر تھپکی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/nayadaurpk/status/1520325037450055680

فیکٹ چیک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے اور حقیقت میں یہ تصویر منٹ پریس نیوز نامی ویب سائٹ نے شائع کی تھی جب کہ اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ کارٹون وکی لیکس کے بانی جولین اسانچ کو سزا ملنے کے بعد کارلس لوٹف امریکی عدلیہ کے خلاف بنایا تھا۔

https://twitter.com/BasicFactCheck/status/1520331646439993344

خیال رہے کہ نیویارک ہیرالڈ کو 1924 میں بند کر دیا گیا تھا۔