ناتجربہ کاری کا بہانہ سفید جھوٹ ہے، وہ کہا کرتے تھے کہ قائداعظم اُن کے آئیڈیل ہیں تو قائداعظم کو حکمرانی کا کونسا تجربہ تھا؟ کیا عمران خان کو پاکستان اُس سے زیادہ بری حالت میں ملا تھا جس حالت میں قائداعظم کو ملا تھا؟
وہ خود کہتے ہیں کہ 22 برس سیاست کے میدان میں جدوجہد کی ہے تو کیا اُن 22 برسوں میں صرف مخالفین کے لیے القابات اور دشنام طرازی سیکھتے رہے؟ خود پانچ برس کے پی کے حکمران رہے اور مرکز میں اگر خود حکمران نہیں رہے تو اردگرد سارے وہ لوگ جمع کیے ہیں جو جدی پشتی حکمران رہے۔