آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر سرِ فہرست

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر سرِ فہرست
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کا دسواں نمبر ہے۔اس سے قبل اسی ہفتے میں لاہور 2  دفعہ آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔

لاہور کی فضاء انتہائی مضر صحت ہے اور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں میں آج پہلے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی ا نڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاء مضر صحت ہے اور یہ دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں 10ویں نمبر پر ہے ، یہاں فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 172پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

بنگلا دیش کا شہر ڈھاکا آج دوسرے، بھارت کا شہر دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجی بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے،جبکہ 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے