Get Alerts

امریکا کی جانب سے تائیوان کی حمایت: تائیوان میں کوئی آزادی کی بات کرے گا تو یہ کھلی جنگ ہوگی:چین

امریکا کی جانب سے تائیوان کی حمایت: تائیوان میں کوئی آزادی کی بات کرے گا تو یہ کھلی جنگ ہوگی:چین

چین نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی طرف سے آزادی حاصل کرنے کی کوششوں کا مطلب کھلی جنگ ہو گا۔


چین کی وزارتِ دفاع کے  ترجمان  نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ہم بڑی سنجیدگی سے تائیوان میں آزادی کی خواہش رکھنے والی قوتوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو آگ سے کھیلتے ہیں جل جاتے ہیں اور تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہو گا.





چین کی طرف سے یہ دھمکی تائیوان کے قریب اپنی فوجی سرگرمیوں اور جنگی جہازوں پروازوں میں تیزی لانے کے چند دن بعد دی گئی ہے۔





یہ پیش رفت امریکہ میں جو بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد تائیوان کی حمایت جاری رکھنے اور ایشیا میں امریکی پالیسی کو واضح کرنے کے بعد ہوئی ہے۔





امریکہ کی طرف سے چین کی اس تازہ ترین دھمکی کو ' بدقسمتی' قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کشیدگی کو تصادم کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے.