خیبر پختونخوا، خواجہ سراؤں کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ بیڈز مختص

خیبر پختونخوا، خواجہ سراؤں کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ بیڈز مختص
خیبر پختون خوا کے محکمۂ صحت نے صوبے کے خواجہ سراؤـں کے لیے ہسپتالوں میں الگ بیڈز مختص کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

محکمۂ صحت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ بیڈز مختص کرنے کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا میں خواجہ سراؤں کے لیے ہسپتالوں میں الگ بیڈز مختص کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے 5 بیڈز مختص کیے جائیں گے، کیٹیگری اے اینڈ بی میں 4 اور کیٹیگری سی میں 3 بیڈ خواجہ سراؤں کے لیے مختص ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز، ایم ایس، میڈیکل ڈائریکٹرز کو خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔