سعودی حکومت نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے والوں کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر ڈبل جرمانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
جبکہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔
اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔
لیکن سعودی حکومت بد مزگی سے بچ پھر بھی نہیں سکی ہے۔ اور ایک ہزار کے قریب افراد کو بلا اجازت زبردستی مکہ معظمہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ان گرفتاریوں نے سعودی عرب میں ہل چل پیدا کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان افراد کو بھاری جرمانے کیئے جائیں گے۔