Get Alerts

عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی گئی۔

عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج غداری کے مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت ستمبر کے پہلے ہفتے تک منظورکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔


اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں تفتیشی افسران نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15 مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے عدالت سے عمران خان کی ضمانت منظورکرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے 10 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کر لی۔