Get Alerts

بنوں سے گرفتار صحافی گوہر وزیر ہری پور جیل سے رہا

بنوں سے گرفتار صحافی گوہر وزیر ہری پور جیل سے رہا
گزشتہ روز بنوں سے گرفتار ہونے والے پشتو چینل کے رپورٹر گوہر وزیر کو ہری پور جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

گوہر وزیر پاکستان کے واحد پشتو نیوز چینل خیبر نیوز کے رپورٹر ہیں اور انہوں نے اتوار کو وزیرستان میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کا انٹرویو اور جگہ جگہ ہونے والے مظاہروں کی کوریج کی تھی۔

پیر کو بنوں کے ٹانچی بازار میں پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسہ کی کوریج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گوہر وزیر کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کیا تھا۔

خیبر نیوز کی انتظامیہ نے سماء ڈٰیجیٹل کو گوہر وزیر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام 5 بجے پشاور میں واقع چینل کے دفتر پہنچیں گے جہاں ان کا استقبال کیا جائے گا۔