جیو نیوز کےصحافی علی عمران 22 گھنٹے گمشدگی کے بعد اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے۔ صحافی علی عمران نےکچھ دیر قبل اپنی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آگاہ کیا ہے کہ والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔ ان کی اہلیہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ علی عمران کا کہنا ہے کہ انہیں جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم وہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں
صحافی علی عمران گزشتہ رات سے لاپہ تھےْ وہ گھر سے بیکرہ پر گئے تھے مگر واپس نہ آئے۔
علی عمران سید کے بھائی طالب رضوی نے بتایا کہ علی عمران گزشتہ روز شام 7 سے 8 کے درمیان گھر سے نکلے تھے اور کافی دیر کے بعد بھی واپس نہیں آئے تو تلاش شروع کی گئی جب کہ علی عمران موبائل فون بھی گھر چھوڑ گئے تھے